Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریلوے میں ای آر پی کے نفاذ سے مالیاتی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، وزیر ریلویز

وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ ریلوے میں ای آر پی کے نفاذ سے مالیاتی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی، آپریشنل اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام کیٹیگری اے کے ریلوے سٹیشنوں پر بی او ٹی کی بنیاد پر ایگزیکٹیو ٹوائلٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ مسافروں اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کمرشلائزیشن ایکشن پلان ٹائم لائن کے ساتھ جلد پیش کیا جائے، ریلوے اسٹیشن کی کمرشلائزیشن منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ نے مزید کہا کہ ریلوے میں ای آر پی کے نفاذ سے مالیاتی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، ریلوے میں ایندھن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے آن لائن فیول مینجمنٹ سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں