پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی 50 پروازیں مالی بحران کے باعث آج بھی منسوخ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی گزشتہ 15 دنوں میں تقریبا 350 پروازیں اڑان نا بھر سکیں، منسوخی کے سبب ادارے کو یومیہ تقریبا 40 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
مالی بحران کے باعث اندرون ملک سمیت دنیا بھر کی پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں۔
پی آئی اے کو ایک سال میں کتنا خسارہ ہوا؟ آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2021 میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک 23 ہزار 636 پروازیں شیڈول تھیں۔ 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائن کو 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جنوری میں 260 اور فروری میں 273 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ مارچ میں 274، اپریل میں 343 اور مئی میں 538 فلائٹس کینسل ہوئیں۔
جون کی بات کی جائے تو 496، جولائی میں 420 اور اگست میں سب سے زیادہ 603 پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ ستمبر میں 316، اکتوبر 375، نومبر میں 201 اور دسمبر میں منسوخ پروازوں کی تعداد 206 رہی۔
پی آئی اے کی جانب سے پلاننگ کے فقدان کے باعث 18 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















