Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے انتہائی بری خبر آ گئی

سرکاری ملازمین کیلئے انتہائی بری خبر آ گئی ہے۔

ذراٸع کے مطابق گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش شدید مالی بحران کا جاٸزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سفارشات مرتب کی گٸی جس کے مطابق صوبے کو درپیش مالی بحران کو کنٹرول کرنے کیلئے تین آپشنز استعمال کیے جاٸیں گے۔

پہلے آپشن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا 35 فیصد اضافہ واپس لیا جاٸے گا جس سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ دوسرے آپشن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کرے گا جس سے ماہانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

تیسرے آپشن میں صوباٸی حکومت سرکاری ملازمین کو دیے جانے والے ایگزیکٹیو الاٶنس ہیلتھ پروفیشنل الاٶنس اور دیگر الاٶنسز کو ختم کرے گی جس سے صوباٸی حکومت کو ماہانہ 2 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں