Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگنا رناوت کے پروقار انداز نے سب کو متاثر کردیا

بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ کنگنا رناوت فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم نظر آتی ہیں ، جو دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے لئے اکثر تصویریں  اور ویڈیوز شیئر کرکے ان سے رابطے میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سفید رنگ کے مشرقی لباس میں اپنی چند تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

 ان تصویروں میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں اور ان کا یہ دیسی انداز بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

واضح رہےکہ 27 اکتوبر 2023  کو ریلیزہونے والی فلم ’تیجس‘ میں کنگنا رناوت ایک ایئرفورس پائلٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس فلم کی کہانی بھارتی فضائیہ کی بہادر پائلٹ ’تیجس گِل‘ کے غیر معمولی سفر کے گرد گھومتی ہے۔

سرویش میوارا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر میں  فلائنگ سوٹ میں ملبوس کنگنا رناوت کو ایئر فورس اسٹیشن سے ٹیک آف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

ٹریلر دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں