Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

ایف آئی اے امیگریشن نے ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بوسنیا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ہے۔

ملزم یونان سپاوز کارڈ پر بوسنیا جا رہا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا سپاوز کارڈ جعلی نکلا اور ملزم محمد عزیر طارق کا تعلق جہلم سے ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2500 یورو کے عوض ایجنٹ سے  کارڈ حاصل کیا، ایجنٹ نے کارڈ کوریئر کمپنی کے ذریعے پاکستان بھیجا۔

گرفتار ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے  گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں