Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ 1 ہزار ارب روپے سے تجاوز

وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ 1 ہزار ارب روپے سے تجاوزکرگیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری  کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی خالص آمدن 1406 ارب جبکہ اخراجات 2420 ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔

 جاری  کردہ رپورٹ کے مطابق قرضوں پر سود کی مد میں 1379 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، جولائی تا ستمبر بجٹ خسارہ 1 ہزار 14 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے، صوبوں نے 51.54 ارب روپے کم خرچ کرکے وفاق کو فائدہ پہنچایا، مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 962 ارب 80 کروڑ روپے پر آگیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری  کردہ رپورٹ کے مطابق قومی محاصل میں سے صوبوں میں 1088 ارب روپے تقسیم کیے گئے جبکہ تین ماہ میں دفاع پر 343 ارب، پینشن پر203 ارب، حکومتی امور پر 132 ارب خرچ کیے گئے ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں