حکومت نے آئی ٹی کے شعبے سے منسلک نوجوانوں کیلئے زبردست اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 19 ہزار آئی ٹی کمپنیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کمپنیاں تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ملازمت دیتی ہیں، چند لوگ کمرے میں بیٹھ کر آئی ٹی کی سافٹ ویئر کمپنی چلا سکتے ہیں۔
عمر سیف نے کہا کہ بہت ساری آئی ٹی کمپنیاں اپنا زرمبادلہ باہر رکھتی ہیں، پاکستان کے 2.6 بلین ڈالر کی لگ بھک سوفٹ ویئر ایکسپورٹس ہیں۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ برآمدات کے فروغ میں آئی ٹی شعبے کا اہم کردار ہے، حکومتی اقدامات سے برآمدات کو فروغ ملے گا، آئی ٹی کمپنیوں کو اجازت دی ہے وہ اپنا ریونیو کا 50 فیصد حصہ ڈالر میں خرچ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کمپنیوں کو کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ ز دیئے جائیں گے، آئی ٹی کمپنیاں اسٹیٹ بینک سے اجازت لینے کے بعد ڈالز خرچ کر سکتی ہیں۔
عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے اہم کردار ادا کیا، ایکسپورٹ ڈھائی لاکھ سے بڑھ کرساڑھے تین چار ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہماری آئی ٹی انڈسٹری میں ڈیڑھ لاکھ لوگ ملازمت کرتے ہیں، ہر سال پاکستان کی یونیورسٹیز 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس پیدا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈھائی تین ہزار گریجویٹس آئی ٹی کمپنیاں ہائیر کر سکتی ہیں، پاکستان میں آئی ٹی گریجویٹس کا اسٹینڈڈائز ٹیسٹ لیا جائے گا، جو لوگ یہ ٹیسٹ پاس کریں گے ان کو آئی ٹی انڈسٹری میں انٹرن شپ کروائی جائے گی۔
عمر سیف نے کہا کہ دسمبر میں پہلا یہ ٹیسٹ لیا جائے گا، آئی ٹی کے شعبے سے منسلک نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے، اگلے دو سال میں تقریبا 2 لاکھ افراد کو تربیت دی جائے گی۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ2 لاکھ لوگوں کی تربیت کا مقصد سالانہ 5 ارب ڈالر ملک میں آئیں گے، تربیت کی فراہمی سے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















