Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمیع خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے شائقین نا خوش ہیں۔

ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو ون ڈے میں پہلی بار شکست سے دوچار کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کل جنوبی افریقا کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گی ، جس کے لئے کھلاڑیوں نے آج بھر پور ٹریننگ کی۔

پاکستانی شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار سمیع خان نے ٹریننگ کرتے پاکستانی کھلاڑیوں کی  تصویر کو ری پوسٹ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ ہی ان کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

گزشتہ روز گلوکارعلی ظفر نے سوشل میڈیا پرطنزسے بھرپور ایک مختصر پیغام جاری کیا، جس میں اُنہوں نے 27 اکتوبر (کل) کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی پیشگی مبارکباد دے دی۔

گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا ۔

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چھٹا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گی۔

ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، چار نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

 ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی جبکہ تین میں شکست ہوئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں