پارٹی سے علیحدگی سے متعلق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کریں اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں، یہ کہاں کا انصاف ہے؟۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف لاڈلے کے لیے سارے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی ہے، نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















