Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت نے ابھی تک کسی قسم کاقرضہ نہیں لیا، نگران وزیر اطلاعات

نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال کاکاخیل نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے ابھی تک کسی قسم کاقرضہ نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال کاکاخیل نے کہا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ فوری طور پر صوبے کے بقایاجات ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کی دفعہ 126کے تحت نگران حکومت صرف 4ماہ کابجٹ دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد ہماری آبادی میں 57لاکھ آبادی اور 8 اضلاع کا اضافہ ہوا ہے، صوبے کی معیشت بہت دیگر گوں حالت سے گزر رہے ہیں وزیراعظم نے صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال کاکاخیل نے مزید کہا کہ نگران حکومت نےابھی تک کسی قسم کا قرضہ نہیں لیا جبکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی بھی کٹوتی شامل نہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں