Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی

ملک بھر میں ایک ہفتے  کے دوران مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے بعد  مہنگائی کی مجموعی شرح 29.65 فیصد تک آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے مہنگے ہوئے اور آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے فی درجن 5 روپے مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 800 گرام نمک 1 روپے، لہسن فی کلو 4 روپے مہنگا ہوا جبکہ دال ماش، دال چنا اور دال مسور کی قیمتوں میں اوسطاً آٹھ روپے فی کلو کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ چکن چھتیس روپے، ایل پی جی سلنڈر پچاس روپے، چینی تین روپے فی کلو سستی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 44 روپے 36 پیسے سستا ہوا، چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں