ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ استحکام پارٹی غریب عوام کو مکمل ریلیف دے گی۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی تک ہم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے لیکن جب قومی اداروں پر پی ٹی آئی حملہ آور ہوئی تو ہم نے ساتھ چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سابقہ پارٹی سے مکمل وفا کر کے اسمبلی میں 186 ووٹ دلوائے، ہم ملکی مفاد میں سب کو دعوت دے رہے ہے کہ اپنی ضد کو چھوڑ کر سب ایک پیج پے آجائیں۔
ہاشم ڈوگر نے یہ بھی کہا کہ استحکام پارٹی کا منشور عام آدمی کو مکمل ریلیف دینا ہے، استحکام پارٹی غریب عوام کو مکمل ریلیف دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ استحکام پارٹی خانیوال میں ایک بڑا پاور شو کرنے جا رہی ہے اس کے بعد پنجاب بھر میں ایسے جلسے کریں گے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عام آدمی اس وقت مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہا ہے اور 13 جماعتیں موجودہ حالات کی ذمہ دار ہیں، ہمارا منشور عوام دوست منشور ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل بھی لاہور آفس میں کچھ لوگوں نے استحکام پارٹی میں شمولیت کی، عوام استحکام پارٹی پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں، پنجاب بھر میں ہر ہفتے جلسے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان ملک سے محبت کرنے والے سیاستدان ہیں، علیم خان کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب نہ بنا کر زیادتی کی تھی جبکہ علیم خاں کو ہماری ہی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا اور جیل میں ڈال دیا۔
استحکام پارٹی رہنماء ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی و استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان استحکام پارٹی پنجاب بھر میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی، پی ٹی آئی کا ووٹر ہمیں آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















