مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری قوم نے غم اور خون کی لازوال قربانیان دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم مشعال ملک نے وڈیو پیغام میں کہا کہ ہم کشمیری 76 سال سے آج کے دن کو یوم ِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ، آج کے دن بھارتی قابض فوج نے ہماری سر زمین پر پہلی بار قدم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم نے نہتے بھارتی فوج کا مقابلہ کیا ہے اور کشمیری قوم نے غم اور خون کی لازوال قربانیان دی ہیں۔
مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ ہم کشمیری عوام کی آزادی کا حق لے کر رہیں گے اور ہماری یہ جدوجہد ان کی آزادی ملنے تک جاری رہے گی۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی آواز کو دبانے کے لیے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعظم مشعال کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایک اعلی سطحی کمیشن بنائے جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق دنیا بھر میں ہونیوالے ان جرائم کی تحقیقات کرائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















