آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے، ادارہ 28 جنوری 2024ء کو ملک میں الیکشن کرانے کا خواہاں ہے، اسی تاریخ کو مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے 28 جنوری کو پول ڈے مقرر کرنے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 28 جنوری کو چھٹی اور زیادہ ٹرن آؤٹ کی توقع پر یہ تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری ہوگا۔
اس حوالے سے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فورا بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















