پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان ادائیگی کا معاملہ طے پانے کے بعد قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران37پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
پی آئی اے نے پی ایس او کو اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازوں کی فہرست فراہم کردی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے اتوار کے روز 15پروازیں آپریٹ کرے گی۔
اسلام آباد سے پشاور، اسلام آباد سے اسکردو، اسلام آباد کی گلگت کیلئے دو پروازیں، لاہور سے کوالالمپور، لاہور سے مدینہ سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں۔
پی آئی اے نے پیر 29 اکتوبر کیلئے بھی پروازوں کی ایندھن سے متعلق فہرست جاری کردی۔
اندرون و بیرون ملک 22پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پی ایس او میں قومی ایئرلائن کو چار بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایندھن فراہم کردیا۔
علاوہ ازیں پی ایس او نے ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پی کے739کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے225، لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے725،اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے741 اور لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے764کو ایندھن فراہم کیا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی دو ہفتوں میں 600 کے قریب پروازیں مزید منسوخ ہوئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















