Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں اتنا بڑا پاور شو نہیں دیکھا، لوگ کہتے تھے عوام نہیں آئیں گے، آج اس پنڈال میں لوگوں نے ان کی باتوں کا جواب دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 10 سال پہلے جہانگیر ترین اور میں نے فیصلہ کیا تھا ہم سیاست میں بھرپور حصہ لیں گے، اور ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں گے جو اس نظام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ایک اچھی حکومت بنائیں گے لیکن 2018 کے الیکشن ہوتے ہیں اور ہم جیت جاتے ہیں، اور پھر نیا کرپشن کا جھوٹ کا پاکستان بن جاتا ہے، لوگوں کو بتایا جاتا تھا ہم نے کینسر کا ہسپتال بنایا ہے، آپ کے آنے تک اس ہسپتال میں بہت اچھے لوگ کام کر رہے تھے لیکن آپ نے بزدار کے حوالے کر دیا سب کچھ، اس نے لوگوں سے پیسے لے کر اور لوگوں کی بھرتیاں کیں ناکام لوگوں کو اس سسٹم میں لایا گیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا ہم غریبوں کے لئے 50 لاکھ گھر بنائے گئے میں آج عوام سے پوچھتا ہوں آج تک کوئی گھر نظر آیا، اس ملک میں ہمیشہ ایک ہی جماعت آئی ہے انہوں نے غریب کو اور غریب کر دیا،7 بار مسلم لیگ ن نے اس ملک پر حکومت کی لیکن اب بھی کہتے ہیں ایک دفعہ پھر موقع دیں ہم سب ٹیھک کر دیں گے کتنی دفعہ ان کو موقع دیا گیا لیکن کبھی ملک میں بہتری نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ صاف پانی کو ترس گئے ہیں، ہمارے پڑھے لکھے لوگ آج جگہ جگہ زلیل ہو رہے ہیں ان کے پاس روزگار نہیں ہے، ہم نے خواتین کے لئے پلان بنایا ہے یہ خواتین گھر بیٹھ کر پیسہ کما سکیں گی، اگر ہماری حکومت آئی تو 300 یونٹ تک ہم عوام کو فری بجلی دیں گے، کوئی بھی مزدور ہو گا جہاں بھی کام کرے گا اس کی تنخواہ 50 ہزار ہوگی، غریب آدمی مقررہ کردہ قیمت ہو گی اس سے آدھی قیمت لی جائے گی، ہمارے جو کسان ہیں جن کے پاس وسائل نہیں ہیں ان کے لئے بجلی مفت ہوگی، جو جو میں آج وعدہ کر رہا ہوں میں پورے کروں گا، ہم اپنے لوگوں کے لئے دن رات محنت کریں گے اور آپ کو ہماری محنت نظر آئے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے صاف پانی کی فلٹر لگائیں گے اور اس کا خرچہ حکومت اٹھائے گئی، جن کے پاس گھر نہیں ہیں ان کو ہم آسان قسطوں پر گھر دیں گے، ہم لوگو کے لئے اپارٹمنٹ بنائیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اس دفعہ ووٹ ڈالنے سے پہلے آپ نے سوچنا ہے جو 75 سال سے چور حکومت کر رہے ہیں ان کو اس دفعہ وٹ دو گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں جہانگیر ترین کی قیادت میں ہم کوئی بھی اپنے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں