امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل دو بجے اسلام آباد سری نگر ہائی وے پر غزہ ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کل دو بجے سری نگر ہائی وے پر غزہ ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو دشمن کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کل اسلام آباد میں غزہ مارچ کا اعلان کردیا گیا ہے اس مارچ کے لئے انتظامیہ سے بھی بات کی ہے مگر انتظامیہ نے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہمارے پرامن غزہ مارچ کی تیاریوں کو امریکی خوشنودی کے لئے سبوتاژ کیا دنیا بھر میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف احتجاج ہورہا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا ہمارا پرامن مارچ کل ہر صورت ہوگا ہماری حکومت امریکہ سے ڈری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ کل ہمارے مارچ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی، ہم پرامن لوگ ہیں مگر حکومت تشدد پر اتر آئی ہے، حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ امریکہ و اسرائیل کے حق میں میر جعفر و میر صادق کا کردارادا نہ کریں، ہم اپنے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ نہیں کرتے مگر مارچ ہر صورت ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد کی انتظامیہ کے بارے میں نہیں چاہتے کہ اس پر غزہ کی حمایت کرنے والوں پر تشدد کا الزام لگے امریکہ کا سفارتخانہ اپنی جگہ موجود ہے مگر اسلام آباد کی سڑکیں تو پاکستانی عوام کی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















