Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر علاقوں ایم نائن، ڈی ایچ اے سٹی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور یوسف گوٹھ میں بارش ہوئی جبکہ گڈاپ کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے نظارہ حسین ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شارع فیصل، جمشید روڈ، بلوچ کالونی اور طارق روڈ میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم کے سرد رہنے کی توقع ہے، ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں درجہ حرارت منفی3 اوراسکردومیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں