Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اب بھی ورلڈ کپ جیت سکتا ہے، لیکن کیسے ؟

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے شائقین نا خوش ہیں۔

ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بھی ختم ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں انتہائی نازک موڑ پر جنوبی افریقی بلے باز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دینے پر امپائرنگ کے میعار پر بھی کافی تنقید کی جارہی ہے۔

سابق کرکٹرز سمیت اداکار اور شائقین  بھی ورلڈکپ 2023 میں امپائرنگ کے معیارپر سوالات اور طنز کررہے ہیں۔

پاکستانی شوبزانڈسٹری کے نامورسینئیر اداکار سہیل احمد نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے حوالے سے ایک پوسٹ کرکے کہاکہ “ورلڈ کپ جیتنے کا اب صرف ایک ہی طریقہ بچا ہے، ایمپائروں کی جگہ پاکستانی جج تعینات کر دیئے جائیں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

پاکستان ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، چار نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں