Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون فلم ’جوان‘ کا حصہ کیسے بنیں؟ ایٹلی نے بتادیا

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم جوان میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاگیا۔

اس فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار (ایشوریا ) مختصر تھا تاہم شوٹنگ سے قبل ہی اسکرپٹ میں ان کے کردار کو اہم ترین قرار دے کر ان کا انتخاب کیا گیا۔

دیپیکا پڈوکون نے  شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی جاندار اداکاری سے اس کردار (ایشوریا ) کو یاد گار بنا دیا، جو فلم ’جوان‘ کی کامیابی میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار نے بتایا کہ فلم کے اس اہم ترین کردار کےلیے دیپیکا پڈوکون کو ذاتی طور پر شاہ رخ خان نے راضی کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی سے کہا کہ کیا فلم کے ایشوریا کے کردار کےلیے دیپیکا پڈوکون سے بات ہوسکتی ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اس پر پوجا ددلانی  نے جواب دیا کہ شاہ رخ سے بات کرکے دیکھتے ہیں، جب ہم نے سپر اسٹار سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ  دیپیکا پڈوکون سے پہلے ہی بات کرلی ہے وہ کردار کو کرنے کےلیے تیار ہیں۔

فلم جوان کے ہدایت کار نے مزید کہا کہ دیپیکا پڈوکون جو اس وقت حیدر آباد میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ،انہیں جب کردار سے متعلق بتانے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے سننے سے انکار کردیا اور اس عمل کو غیر ضروری قرار دیا۔

ایٹلی کمار نے بتایاکہ اس کے باوجود جب ہم نے دیپیکا پڈوکون کو کردار سنایا تو انہوں نےاسے انتہائی مضبوط کردار قرار دیتے ہوئے فلم کا حصہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں