Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی پولیس نے بتایا تھا کہ مکیش امبانی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے ادا کرو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کو اسی ای میل اکاؤنٹ سے ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔

امبانی سے اب 20 کروڑ کے بجائے 200 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پچھلی ای میل کا جواب نہ دینے پر رقم 20 کروڑ سے بڑھا کر 200 کروڑ روپے کر دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

ای میل کے موصول ہونے کے بعد مکیش امبانی کے سیکیورٹی انچارج نے نامعلوم شخص کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں