پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد نے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری ساجد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2008 میں پی ٹی آئی جوائن کی تھی، پارٹی ٹکٹ پر 2 الیکشن لڑا ہوں جس میں سے ایک جیتا اور ایک ہارا۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سب سے پہلے 9 مئی واقعے کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، واقعہ دل خراش تھا جس نے پاکستان کی سیاست کو ہلاکر رکھ دیا، پاکستان کے 24 کروڑ عوام نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کی مذمت کرتا ہوں، ان کے بیانیے سے پی ٹی آئی کو بہت بڑا نقصان ہوا۔
چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور کارکنان سے ہاتھ جوڑ کر معافی کا طلب گار ہوں، آج میں اس بیانیے کے ساتھ پی ٹی آئی میں نہیں رہ سکتا، میں باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















