Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا مالی بحران، آج بھی 50 سے زائد پروازیں منسوخ

ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پی ایس او سے معاملات طے پانے کے باوجود پی آئی اے کا شیڈول بحال نہیں ہوسکا اور آج بھی 53 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی آج بھی ملکی و غیر ملکی 50 سے زائد پرواز منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، گوادر پی کے 503، 504، سکھر پی کے 536، 537 جبکہ لاہور پی کے 306، 307، دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213، 214، مسقط پی کے 126 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی کی 4 پروازیں کوئٹہ، شارجہ، سکھر جدہ، مسقط ، ابوظہبی کا شیڈول منسوخ کیا گیا جبکہ لاہور سے ابوظہبی، مسقط، کوئٹہ ، مدینہ، باکو دبئی کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔

گلگت، اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال کردی گئی ہیں جبکہ ملتان سے مسقط، ریاض، شارجہ مدینہ منسوخ کی گئی۔

سیالکوٹ سے دبئی، مسقط، کویت، ابوظہبی اور پشاور سے دبئی، ابوظہبی، مسقط اور دوحہ کی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی پی کے 223 اور 224بھی منسوخ کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گی، معاملات طے پانے کے لئے پی ایس او انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا، ایندھن کی قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول جلد معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں