نگراں وزیراعظم انوار الحق نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور انوار الحق نے نے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف
دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں، یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ تعالیٰ آپکو یہ سانحہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے، آپکو اور آپ کے گھر والوں کو صبر دے اور آپ کے مرحوم بیٹے کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق
یاد رہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہوگئے ہیں اور ان کی میت تلمبہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا، حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ فرزند کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















