Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعظم انوار الحق کا آج لاہور کا دورہ متوقع

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج لاہور کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم اپنے اس دورے کے دوران آج اور کل لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم اس دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس موقع پر نگران وزیر اعظم سے گورنر پنجاب، نگران وزیر اعلیٰ اور مختلف سیاسی رہنماؤں کی بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں