Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی اسٹار فٹبالر ’کرسٹیانو رونالڈو‘ کیساتھ ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان باکسنگ میچ میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہمراہ باکسنگ میچ دیکھ رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ والی نشست پر سلمان خان بھی موجود ہیں۔

وائر ل ویڈیو:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سلمان خان اور رونالڈو کی اس ایونٹ سے  ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ عظیم ترین فٹبالر اور عظیم ترین اداکار ایک ساتھ۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’جلوہ ہے بھائی جان کا‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں