Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولنگ اسٹیشنزپرپولیس، آرمی اور رینجرزتعینات ہوگی، عامر میر

عامرمیرنے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پولنگ اسٹیشنزپرپولیس، آرمی اوررینجرزتعینات ہوگی، پنجاب میں 50 ہزارپولنگ اسٹیشنز قائم کیےجائیں گے۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب میاں عامرنے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ الیکشن کی تیاروں سے متعلق تھی، اتفاق کیا گیا الیکشن مقررہ وقت پرہوں گے، الیکشن کمیشن اورحکومت پنجاب نے منصفانہ الیکشن کرانےکااعادہ کیاہے۔

عامر میرنے کہا کہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پولنگ اسٹیشنزپرپولیس، آرمی اوررینجرزتعینات ہوگی، پنجاب میں 50 ہزارپولنگ اسٹیشنز قائم کیےجائیں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 7ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس ہوں گے، صوبائی کابینہ نے صرف آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دی، غیرقانونی غیرملکیوں کویکم نومبرتک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

عامرمیرکا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کو پنجاب سے بھجوانے کےلیے 40 کروڑروپے مختص کیے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے۔ 4ماہ کےلیے بجٹ کا مجموعی تخمینہ 2076بلین روپے ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مذید کہا کہ نگراں حکومت صرف چارماہ کے بجٹ کی منظوری دے سکتی ہے، کابینہ نے نومبر سے فروری کے بجٹ کی منظوری دی، فیڈرل گورنمنٹ کےقرضوں کی مدمیں80ارب دیےہیں، کابینہ نےغیرجانبدارانہ انتخابات کےعزم کااعادہ کیاہے، عمارتوں کی تعمیر کےلیے10ارب کی منظوری دی گئی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں