Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سے محبت اور خدمت کا دوسرا نام نوازشریف ہے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت اور خدمت کا دوسرا نام نوازشریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض، مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے راہنما بیرسٹر امجد ملک اور برطانیہ میں مقیم صحافی اظہر جاوید کی الگ الگ ملاقات ہوئی۔

 راہنماؤں نے پارٹی صدر سے ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارکباد بھی دی۔

شہباز شریف نے مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کے فقید المثال استقبال کے پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ رہنماؤں نے بھی ملک وقوم اور جماعت کے لئے شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف کے استقبال میں اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کی تحسین کرتا ہوں، اسی عظیم جذبے سے پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائیں گے، پاکستان سے محبت اور خدمت کا دوسرا نام نوازشریف ہے، صحافی برادری نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی، آئین، جمہوریت اور عوام کے لئے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں