Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارطغرل ڈرامہ سیریل کے اہم اداکار کی پاکستان آمد

شہر آفاق ترک ڈرامہ ارطغرل غازی اردو زبان میں پاکستان میں نشرہوا تو اس کے کردار لوگوں کے دلوں میں ایسے بسے جو آج تک زندہ ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  ‘ارطغرل غازی’ میں مجاہد کمانڈر عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل پاکستان پہنچے ہیں اور اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

ترکی کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اداکار جلال آل کراچی مدعو کیے گئے ہیں جو اس حوالے سے منعقدہ کی گئی تقریبا ت میں شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز جب پاکستان نے جمہوریہ ترکی کی 100ویں سالگرہ منائی تو کراچی شہر کو  رنگ برنگے رنگوں سے سجایا گیا۔

اس اہم موقع پر ترک اداکار سیلال ال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کراچی کے مشہور مقامات کا دورہ کرتے ہوئے دلکش تصاویر شیئر کیں۔

 اداکار نے پاکستان میں ترکی کے نئے قونصل جنرل سیمل سے ملاقات کی اور کلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری بھی دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celal AL (@celalall)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں