Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملائیکہ اروڑا کی دبئی میں ’اسکائی ڈائیونگ‘ کرتے ویڈیو وائرل

نامور بالی وڈ اداکارہ، ماڈل اور ماہر رقاصہ ملائیکہ اروڑا کی دبئی میں ’اسکائی ڈائیونگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنی 48 ویں سالگرہ دبئی میں ایک سنسنی خیز انداز میں منائی اور اس موقع پر وہ اسکائی ڈائیونگ سے بھی  لطف اندوز ہوئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے اس ایڈونچر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے آپ کو 48 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

وائرل ویڈیو:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

اس ویڈیو پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں نے ان کے لئے تعریفی کلمات لکھے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ملائیکہ اروڑا نے اپنی 48 سالگرہ کا جشن دوستوں کے ساتھ دھوم دھام سے منایا، اس موقع پر ان کے دیرینہ دوست اداکار ارجن کپور نے انہیں سوشل میڈیا پر ’بےبی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ملائیکہ اروڑا کے ہمراہ اپنی ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کرکے پیار کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں