Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کیے۔

نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ نے اتفاق کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تاریخ پر الیکشن کرائیں گے۔

وزیر اعظم انوار الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت چاروں صوبوں سے مکمل تعاون کرے گی، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کا عمل عزت سے مکمل کیا جائے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ لاہور کے دوران حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر نگران وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی، صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں منعقدہ نمائش میں ملک کی زرعی یونیورسٹیوں کی جانب سے لگائے گئے مختلف زرعی مصنوعات کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کاشتکار برادری کو گندم، گنے، سویابین اور دیگر فصلوں کے بیجوں کی مقامی طور پر تیار کی جانے والی نئی اقسام کو فروغ دینے کے لیے حکومتی تعاون کا یقین دلایا جس کا مقصد درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کم کرنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں