نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کا ہر پارٹی کو پورا حق حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات کی جس میں آئندہ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران حکومت انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت اور سہولت فراہم کرے گی۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا پورا حق حاصل ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی استحکام نہایت ضروری ہے، پاکستان کے اکنامک ایجنڈے کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اس توقع کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن حسب وعدہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کروائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















