Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے عوام کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے ملاقات کی جس میں بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نگراں وزیراعظم سے جمہوریہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر کی ملاقات

 نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے جمہوریہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانکوئس زیویئر کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں نگراں وزیر اعظم نے پاکستان کی افریقی براعظم کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت اور عوام کی سطح پر تبادلوں کی خواہش سے آگاہ کیا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ انوار الحق نے روانڈا کی حالیہ برسوں میں حاصل کی گئی شاندار اقتصادی ترقی کو بھی سراہا۔

ملاقات میں جمہوریہ روانڈا کے سینیٹ کے صدر نے اپنے وفد کے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا جبکہ اسلام آباد میں قیام کے دوران انہوں نے ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران اور نجی شعبے سے بہت مفید ملاقاتیں کیں۔

یاد رہے کہ روانڈا سینیٹ کا وفد چیئرمین سینیٹ آف پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں