نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی اقوام متحدہ کے عالمی خوراک کے پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر، پاکستان کوکو اوشیاما سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملک میں غذائی تحفظ، غذائیت کی کمی کے لئے مشترکہ تعاون پر زور دیا گیا، ملاقات میں وزارت کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے فوڈ سیکیورٹی پالیسی، اسٹنٹنگ کی روک تھام، تعلیم اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوکو اوشیاما نے حکومت کی جانب سے بچوں میں غذائی قلت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا جبکہ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید بچوں میں غذائی قلت سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا جبکہ انہوں نے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی کو او شیاما کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ وزارت منصوبہ بندی نے بچوں میں غذائی ضروریات کے حوالے سے بیشتر منصوبے منظور کیے ہیں جو وفاقی اور صوبائی سطح پر عملدرآمد کیے جا رہے ہیں، اسی طرح پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک اور اہم اقدام ملک کے 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی ہے، جس کا مقصد انہیں دوسرے اضلاع کے برابر لانا ہے۔
نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کوکو اوشیاما کو حکومت پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا
اس موقع پر کوکو اوشیاما نے حکومت پاکستان بالخصوص وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















