Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈاکٹر فیصل سلطان کی چیئرمین پی ٹی آئی کو سلو پوائزن دینے جانے کے دعووں کی تردید

شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سلو  پوائزن دیئے جانےکے دعووں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کی اڈیالہ جیل میں چیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر فیصل نے چئیرمن پی ٹی آئی کا طبعی معائنہ کیا۔

ملاقات عدالتی احکامات پر کروائی گئی، طبی معائنہ کے بعد چئیرمن پی ٹی آئی کی صحت تسلی بخش قرار دے دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ان کا طبی معائنہ بھی کیا، طبی معائنہ میں ایسی کوئی بات محسوس نہیں ہوئی جس سے اندازہ ہو کہ انہیں سلو پوائزن دیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خوراک سے متعلق کوئی شکایت بھی نہیں کی، وہ صحت مند انسان کی طرح محدود خوراک لیتے ہیں۔

شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت اچھی ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، خوشی ہے کہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں