نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہےکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملاقات میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے کے لئے کارروائی تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں غیر قانونی طورپر مقیم افراد کی شناخت مستند ڈیٹا کے ذریعے کرنے کیلئے میکانزم تیار کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ اوراملاک کرائے پر دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری قانون، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او، کمشنر لاہور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی آپریشنز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















