Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جے یو آئی کے الاقصیٰ مارچ سے عربی میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے غزہ میں جاری جنگ میں حماس کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حماس اور فلسطینی عوام کی غیرت کو سلام پیش کرتاہوں، فلسطینیوں کی قربانیاں مسلم ممالک کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہر طرح سے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ، 1967 میں اسرائیل نے عرب دنیا پر حملہ کیا اور اس وقت بھی پاکستانی عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ جنگ میں ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا، آج اسرائیل آواز لگا رہا ہے کہ حماس کسی ہمدردی کا حقدار نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا اور مسلم حکمرانوں کو پیغام ہے ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، اپنے مجاہدین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اب سُپر پاور نہیں رہا، جنہیں تم دہشت گرد کہتے ہو ہم انہیں مجاہدین کہتے ہیں، حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آج یہودی لابی کا ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے، یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو پاکستان بھیجا اس کو شکست دے دی گئی۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام پر مظالم کا درد تمام مسلم ممالک میں محسوس ہونا چاہیے لیکن ہمارے ملک کے حکمران بھی اس بربریت پر چپ سادھ کر بیٹھے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں