Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ آصف زرداری کا اہم اعلان

سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری سے نواب شاہ میں سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان اور معززین نے ملاقات کی جس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت اور گفتگوکی گئی۔

  اس موقع پر سابق صد رآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہرکارکن ملک میں عوامی حکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیالوں نے ہر دور میں چیلنجزکو قبول کیا، پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے وفد سے ملاقات میں کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں میں بیٹھا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ملتان میں بھی اپنا گھر لے لیا ہے، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا، نوابشاہ میں بھی تمام کارکنوں اور جیالوں سے خود ملاقاتیں کررہا ہوں کیونکہ کارکنان کا اصرار تھا، وہ براہ است مجھ سے بات کرنا چاہتے تھے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پراعتماد ہے ، ملک کے ہر ضلع ، تحصیل سے پی پی کے جیالے بھٹو ازم کے نظریے سے جڑے ہیں، پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں