پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کی تصدیق ان کے بھائی فراز چوہدری نے کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو گھر سے گرفتار کیا گیا، پولیس انہیں کہاں لے گئی یہ معلوم نہیں۔
اس حوالے سے فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ صبح اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لیکر نامعلوم مقام پر لے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو بھی اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا، بعدازاں عدالت نے انہیں جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















