Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی ہلچل؛ انتہائی اہم رہنما نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 163 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 163 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد میری سوچ تھی کہ شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی خلش کو کم کرنے کے بجائے پارٹی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

محمد فیاض بھٹی نے کہا کہ فیصلہ کیا کہ اس بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، اس لیے میں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں