Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ثنا فخر نے فلموں کے بعد ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ثنا فخر نے فلموں کے بعد ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا فخر نے بتایا کہ میں نے اپنا کریئر فلم انڈسٹری سے شروع کیا، لیکن فلموں کا معیار اب بھی بہتر نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA Nawaz (@sana_fakhar)

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی سنیما میں فلموں میں سنجیدہ نہیں لیا جاتا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کے مقابلے پاکستانی ڈرامے زیادہ شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بالی ووڈ سے متاثر ہوکر فلمیں دیکھتے ہیں، اب چونکہ پاکستان میں زیادہ بجٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے فلمیں معیاری نہیں بن رہیں۔

دورانِ انٹرویو اداکارہ ثنا نواز نے ہیوی بائیک چلانے کے شوق پر بھی بات کی۔ل

اداکارہ کے مطابق انہیں ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے، اس دوران وہ کئی مرتبہ گِر بھی چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA Nawaz (@sana_fakhar)

ثنا نواز نے کہا کہ ان کے پاس ’فیٹ بوائے‘ ہیوی بائیک ہے جو تقریباً 50 لاکھ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں بائیک چلاتی ہوں تو اکثر میری گاڑی میرے پیچھے ہوتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ لڑکے پیچھے لگ جاتے ہیں۔

اداکارہ ثنا فخر کے مطابق بائیک چلاتے ہوئے جب میرے پیچھے لڑکے لگ جاتے ہیں تو سوچیں عام لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا، جو لڑکیاں روزانہ باہر نکل کر سفر کرتی ہیں ان کے لیے کتنا مشکل ہوتا ہوگا، بائیک ایک بہت آسان سواری ہے، پاکستان میں لڑکیوں کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے، دیگر ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA Nawaz (@sana_fakhar)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں