Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار علی انصاری نے ارینج میرج کے فوائد بتادیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار علی انصاری نے ارینج میرج کے فوائد بتادیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار علی انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی صبور علی کے ساتھ ارینج میرج تھی، ارینج میرج میں بہت سارے فائدے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ دو اجنبی انسانوں کو ایک دوسرے کو نئے طریقے سے جاننے کا موقع ملتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

انہوں نے کہا کہ ارینج میرج میں شادی سے قبل لڑکا لڑکی کو کھل کر بات کرنی چاہیے، پہلے ہی ساری باتیں واضح کر لینی چاہیے تاکہ بعد میں رشتہ خراب نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میری صبور کے ساتھ ارینج میرج تھی لیکن میں انہیں پہلے سے جانتا تھا، میں نے ان کے ساتھ ڈراموں میں کام بھی کیا ہوا تھا اور وہ میری بہن مریم انصاری کی قریبی دوست بھی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

انہوں نے بتایا کہ بات پکی ہونے کے بعد انہوں نے صبور سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، صبور میری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے، اگر وہ مجھ سے بات نہ کرے تو میں خود کو خالی محسوس کرنے لگتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی میں ہر جوڑے کو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، سمجھوتہ کرنا صرف لڑکی کی ذمہ داری نہیں بلکہ لڑکے کو بھی کئی سمجھوتے اور قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

اداکار علی انصاری کے مطابق میں بہت جذباتی انسان ہوں، جو لوگ کہتے ہیں کہ اگر مرد رو رہا ہے تو وہ کمزور ہے تو یہ غلط ہے، اگر مرد رو رہا ہے تو اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے، رونے سے دل ہلکا ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں