لاہور کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے4 میگا پراجیکٹس بیدیاں روڈ انڈرپاس، اکبر چوک فلائی اوور، شاہدرہ فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈرپاس نومبر میں ہی ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کے مسلسل فالو اپ سے ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہے ہیں، میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے ایل ڈی اے کی پوری ٹیم اور کنٹریکٹرز دن رات کام کر رہے ہیں۔
اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ 10 ماہ کی بجائے 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے، منصوبے میں دو فلائی اوور کے علاوہ 10 یوٹرن اور مولانا شوکت علی روڈ کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے، اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کی ری ماڈلنگ کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا گیا۔
منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز رواں سال 26 مئی کو ہوا جبکہ کنٹریکٹ کے مطابق آخری تاریخ آئندہ سال 25 مارچ ہے، شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ 10 ماہ کے بجائے ساڑھے 7 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے، منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا آغاز 4 اپریل کو ہوا، اس کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 4 جنوری ہے۔
بیدیاں روڈ انڈرپاس منصوبہ 6 ماہ کے بجائے اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے، منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا آغاز 26 اگست کو ہوا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 26 فروری ہے۔
خالد بٹ چوک انڈرپاس 6 ماہ کے بجائے تقریباً 2 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو رہا ہے، منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز 14 ستمبر کو ہوا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ آئندہ سال 10 مارچ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















