Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے‘، حریم شاہ کا نسیم شاہ کیلئے پیغام

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے بعد مایوس شائقین خوش ہوگئے ہیں۔

پاکستانی بلے باز فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو21 رنز سے شکست دی، بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت ہوا۔

اسی فتح کی خوشی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر)  پر فخر زمان اور بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں۔

اُنہوں نے وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری جان، کیا بات ہے آپ کی۔

نسیم شاہ نے بابر اعظم اور فخر زمان کی شاندار پرفارمنس اور پارٹنر شپ پر دونوں کی تعریف کی۔

اس پوسٹ پر جہاں شائقین کرکٹ نے تبصرے کیے تو وہیں نامور اور متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی میدان میں آ گئیں۔

حریم شاہ نے نسیم شاہ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے، واقعی! اس ورلڈ کپ میں آپ کو بہت زیادہ یاد کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں