Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘لوگ ایشوریا رائے سے جلتے ہیں’، ریچا چڈھا نے ایسا کیوں کہا

بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا سابق مس ورلڈ اور عالمی شہرت کی حامل صف اول کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے حق میں بیان دے کر چھا گئیں۔

سوشل میڈیا پر ریچا چڈھا کے حالیہ انٹرویو کا ایک کلپ کا فی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں ان سے ایشوریا رائے کے پیرس فیشن ویک کے لک پر ہونے والی تنقید کے بارے میں سوال کیا گیا،جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’لوگ ایشوریا رائے سے جلتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کدو جیسی شکل کے ساتھ ایشوریا رائے بھارت کی تاریخ کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں۔

وائرل ویڈیو:

ریچا چڈھا نے کہا کہ ایشوریا رائے ایک بہت ہی مہربان اور نرم مزاج خاتون ہیں، اُنہوں نے کبھی کسی کے خلاف کچھ نہیں بولا اور نہ ہی کبھی کسی تنازع کا شکار ہوئیں۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ وہ بھی اپنے کیریئر کی شروعات میں ناقدین کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی تھی، انہیں بُرا لگتا تھا کہ لوگ ان پر تنقید کیوں کررہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اگر کوئی تنقید کرتا ہے تو وہ یہی کہتی ہیں کہ بولنے دو، تنقید کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہے کیونکہ تنقید کرنا فضول لوگوں کا کام ہے، اُن پر توجہ ہی نہ دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں