Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر اداکار جاوید شیخ نے “فیمینزم” کی مخالفت کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار جاوید شیخ نے “فیمینزم” کی مخالفت کردی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ فیمینزم نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ کے خلاف ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ لڑکیوں کیلئے مناسب نہیں ہے اور اس کا مطلب ہے کہ وہ جو کرنا چاہیں کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہ نعرہ پاکستان کے مذہبی ثقافتی پسِ منظر کے حوالے سے بالکل اچھا نہیں ہے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ لڑکیوں میں حیا ہونی چاہئے اور یہ ان کی شخصیت کا جوہر ہے اور جدید دور میں بھی ہم اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں خاتون جتنا پردے میں ہو وہ اتنی ہی خوبصورت ہوجاتی ہے اور ہمیں اس حوالے سے مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں