Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وطن واپسی کےبعدنوازشریف کامرکزی سیکریٹریٹ میں پہلادن، پارٹی رہنماؤں سےملاقاتیں

لاہورمیں نوازشریف نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔ وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدرشہبازشریف نے دیگررہنماؤں کے ہمراہ اپنے بڑے بھائی محمد نوازشریف کا استقبال کیا۔ محمد نوازشریف پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

پارٹی صدرشہبازشریف نے قائد نوازشریف کو مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر مبارک باد پیش کی۔

ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمین الیکشن سیل سینیٹراسحاق ڈاراور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھرسینئررہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف فٹ ہیں اور الیکشن ضرور لڑیں گے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں