آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے متعلق پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی لگاتار جیت کے بعد پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر “فِکسر”لکھا ہوا ہے۔
حریم شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے بھارت کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے۔
India thinks that the World is fool , but we are not fools. We are aware that this tournament has been fixed by @BCCI and @ICC to ensure India’s victory. Sab Paisay Ka Kamal Ha.!! #INDvsSA #INDvSA pic.twitter.com/K1AM76Smzp
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 5, 2023
دوسری جانب حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے اُن کی بات سے اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















