وزارت خزانہ نے واضح کردیا کہ ریٹائرڈ ججز کو مفت یونٹ تو مل سکتے ہیں اس کے عوض پیسے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ججزکو دستیاب مفت بجلی کی سہولت پر مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجوا دیا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے سپریم کورٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججزاورانکی اہلیہ رولز کے مطابق دو ہزار مفت یونٹ کے اہل ہیں، مفت یونٹ کے متبادل کے طور پر رقم کی ادائیگی کی رولز میں گنجائش نہیں۔
سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سولر پینل لگوانے کے باعث مفت بجلی کی جگہ ادائیگی کیلئے خط لکھا تھا جس پرسپریم کورٹ نے معاملہ جائزے کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوایا تھا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔



















