Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا؛ نگراں وزیراعلیٰ سندھ

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

مقبول باقر نے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا ، پاک فوج کی قربانیوں نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شہدا ء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارو بلند درجات کی دعا بھی کی۔

خیبر؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیرہ میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں ٹیم نے مؤثر کارروائی کی، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے کی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا اور ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہداء میں ٹیم لیڈر اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں